سوات ، ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کا سیکٹر سٹی کے مختلف شاہراہوں کا دورہ

منگل 5 اگست 2025 13:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) ایس پی ٹریفک وارڈن حبیب اللہ خان کا سیکٹر سٹی کے مختلف شاہراہوں کا دورہ کیا۔پولیس کے مطابق ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایت پر ایس پی ٹریفک حبیب اللہ خان کا امانکوٹ چوک اور رحیم آباد کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

پولیس جوانوں کے ہمراہ ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لئے موجود رہیں۔ انہوں نے ٹریفک حکام کو ہدایات جاری کی کہ تمام ٹریفک حکام و جوانان ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہری بھی ٹریفک وارڈن پولیس کے ساتھ تعاؤن کریں ڈبل لائن بنانے سے گریز کریں تاکہ ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا نہ ہو۔