فیصل آباد،انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 12 ستمبر کو کیا جا ئے گا

منگل 5 اگست 2025 14:26

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء) بورڈزآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 12 ستمبر کو کیا جا ئے گا۔

(جاری ہے)

اعلی و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے ترجمان ساجد نقوی کے مطابق سالانہ امتحانات کے نتائج انتہائی احتیاط کے ساتھ مرتب کئے جا رہے ہیں تاکہ ان میں کسی بھی قسم کی غلطی کا کوئی احتمال نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز بیک وقت صبح 10 بجے بتائج کا اعلان کریں گے جس کے لئے انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :