مانسہرہ میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے واک

منگل 5 اگست 2025 14:26

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر مانسہرہ ابرار علی کی ہدایت پر ریسکیو 1122 مانسہرہ نے مقامی آبادی کے ساتھ مل کر یکجہتی کشمیر واک کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

واک کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا تھا۔ اس موقع پر کشمیری شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ ریسکیو 1122 اہلکاروں نے کشمیر کی آزادی، شہداکے درجات کی بلندی اور مظلوم کشمیری عوام کی مدد کیلئے دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :