فیصل آباد میں یو سی پی آئیڈیاز ایکسپو 2025 کا انعقاد، طلبا و طالبات نے حصہ لیا

منگل 5 اگست 2025 16:43

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) پنجاب گروپ آف کالجز، یونیورسٹی کیمپس (یو سی پی) فیصل آباد کے زیر انتظام یو سی پی آئیڈیاز ایکسپو 2025 کا انعقاد کیا گیاجس میں بی بی اے، بی ایس سی ایس، اے ڈی پی کے طلبا و طالبات نے حصہ لیا اور بزنس، آئی ٹی، روبوٹکس اور اے آئی سے متعلقہ اپنے اپنے پراجیکٹس کی نمائش کی۔مہمان خصوصی میاں محمد ادریس (چیئر مین ستارہ گروپ آف انڈسٹریز فیصل آباد و سابقہ ڈائریکٹر لائنز کلب انٹرنیشنل) نے ایکسپو میں شامل تمام طلباو پراجیکٹ انچارجز کو کامیاب ایکسپو منعقد کروانے پر نہ صرف مبارکباد پیش کی بلکہ طلبا و طالبات کو مفید مشورے دئیے کہ وہ اپنی تعلیم کے ساتھ انڈسٹری کیساتھ ملحق رہیں اور طلبا کو ہر طرح کے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے انڈسٹری سے متعلق اپنے تجربات کا تفصیلی ذکر کیا۔

(جاری ہے)

مہمان اعزاز ڈاکٹر حماد نوید (پرو ریکٹر یو سی پی لاہور) نے ایکسپو میں لاہور سے خصوصی شرکت کی اور طلبا و طالبات کے پراجیکٹس کی تعریف کی۔ انہوں نے تمام پراجیکٹس سیمولیشنز کا دورہ کیا اور یو سی پی فیصل آباد کے وِژن کو سراہا۔ مہمان اعزازمحمد یعقوب (پرو ووسٹ یو سی پی لاہور) نے کامیاب آئیڈیاز ایکسپو کے انعقاد پر یو سی پی فیصل آباد کی انتظامیہ اور پراجیکٹ ہیڈز کو مبارکباد دی نیز تعلیم کے شعبہ میں آئی ٹی ٹیکنالوجیز، اے آئی، کمپیوٹر ایکسپرٹیز کی ضرورت پر زور دیا اور انٹرپرینیور پراجیکٹس کے امکانات واضح کئے۔

مہمان اعزازحیدر معراج (ڈائریکٹر کمیونیکیشنز اینڈ میڈیا یو سی پی لاہور) نے انتہائی گرمجوشی کے ساتھ نہ صرف پنجاب کالجز فیصل آباد کے ساتھ اپنے تعلق کی یاداشتیں سامعین کے ساتھ تازہ کیں بلکہ شریک طلبا کو یو سی پی میں تعلیم حاصل کرنے اور پریکٹیکل تربیت کا حصہ بننے پر مبارکباد بھی پیش کی۔ مہمان اعزاز راجہ منان (ایگزیکٹو ڈائریکٹر سُپیرئیر یونیورسٹی فیصل آباد) نے یو سی پی کے زیر انتظام شاندار آئیڈیاز ایکسپو کے انعقاد پر یو سی پی انتظامیہ اور پراجیکٹ انچارجز کی کاوشوں کو سراہا اور طلباکے پراجیکٹس کی پریکٹیکل مہارتوں پر بات کی۔

فرحان طفیل(سی آئی او یونائیٹڈ انڈسٹریز لمیٹڈ، سی ای او انٹس) نے ایکسپو کے انعقاد پر انتظامیہ کی تعریف کی اور کہا کہ یہ طلبا درست وقت پر عملی مہارتیں حاصل کر رہے ہیں نیز یو سی پی ایسا ادارہ ہے کہ جو صرف طلبا میں ڈگریاں نہیں بانٹتا بلکہ عملی سطح پر طلباکو بنیادی مہارتیں اور کمیونیکیشن سِکِلز بھی فراہم کرتا ہے۔انہوں نے طلبا کیلئے انٹرپرینیورشپ، مینٹور شپ کی ضرورت پر خصوصی زور دیا اور طلبا و طالبات کو رہنمائی بھی فراہم کی۔

میزبان اعلی ریجنل کلسٹر ہیڈ اینڈ ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز فیصل آباد پروفیسر رفعت اقبال نے تمام معزز مہمانوں کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور پنجاب کالجز فیصل آباد کے چالیس سالہ کامیاب سفر کا ذکر کیا اور ایکسپو میں شریک تمام طلبا و طالبات کی کوششوں کو بے حد سراہا اور طلباء کی رہنمائی کی۔ کیمپس ہیڈ پروفیسر ڈاکٹرجہانزیب یوسف نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا، شریک طلبا کی محنت اور کوششوں کا ذکر کیا۔

نیز یونیورسٹی ہذا کے وژن کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ کس طرح یونیورسٹی کمرہ جماعت سے باہر نکل کر غیر روائتی طریقے سے طلبا کی تعلیم و تربیت کر رہی ھے۔ڈاکٹر جہانزیب یوسف نے پراجیکٹ انچارجز پروفیسر محمد عزیز، پروفیسر فواد ہمایوں کا تعارف کروایا۔ اس ایکسپو کا انعقاد یونیٹی گلوبل کے سی ای او، ایکسپو ایگزیکیوشن انچارج اور آرگنائزر پرفیسر مظہر حیات کی ہمہ جَہت شخصیت کی وجہ سے ممکن ہو سکا جنہوں نے نہ صرف طلبا کو مختلف پراجیکٹس اسائن کئے اور ان کو مکمل رہنمائی فراہم کی۔

کیمپس کو آرڈینیٹر ایڈووکیٹ پروفیسر آفتاب بٹ نے تمام تقریب کی نگرانی کی اور طلبا کو رہنمائی فراہم کی۔ اس ایکسپو میں نجی ٹی وی چینلز و قومی اخبارات کے نمائندگان، بزنس پرسانلز، دیگر اداروں کے طلبا و طالبات، والدین اور دیگر معززین شہر نے شرکت کرکے اس شاندار ایکسپو کو کامیاب بنایا۔