مجھ پر تنقید کرنا ارکان کا حق ہے،تاہم میں جواب نہیں دوں گا،سپیکرقومی اسمبلی

منگل 5 اگست 2025 17:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کرنا ارکان کا حق ہے،تاہم میں جواب نہیں دوں گا،اگر مسائل حل کرنے ہیں تو سب کو مل بیٹھنا ہوگا۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں ریمارکس دیتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ محمود اچکزئی نے میرے اوپر حملے کئے،نہ میں نے جواب دیا نہ آپ کو جواب دوں گا،مجھ پر تنقید کرنا آپ کا حق ہے،آپ نے جو باتیں کی ہیں وہ وزیر اعظم نے بھی کی ہیں،اگر مسائل حل کرنے ہیں تو سب کو مل کر بیٹھنا ہوگا۔قبل ازیں اپوزیشن رکن محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کو معاف کرکے ایک نئی سیاست کا آغاز کرنا چاہیے۔