ڈپٹی کمشنر ساہیوال نے ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذکردیا

منگل 5 اگست 2025 17:34

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال شاہد محمود نے ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لئے 7 روزہ دفعہ 144 نافذ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ یہ فیصلہ 4 اگست سے 10 اگست 2025 تک نافذ العمل ہوگا۔

(جاری ہے)

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دفعہ 144 کے تحت ضلع کی حدود میں ہر قسم کے عوامی اجتماعات، سیاسی ریلیوں، دھرنوں، جلسوں اور جلوسوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے۔

تاہم کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لئے نکالی جانے والی ریلیوں کو اس پابندی سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود نے کہا کہ "یہ اقدام شہریوں کے تحفظ اور ضلع میں پرامن ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے کیا گیا ہے جبکہ 5 اگست یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار بھی ممکن بنایا گیا ہے۔\378