پاکستان کے موجودہ مالی چیلنجز کو مدِنظر رکھتے ہوئے زندگی بچانے والی ویکسین تک ملک کی رسائی کو محفوظ بنایا جا رہا ہے،سید مصطفی کمال

منگل 5 اگست 2025 19:42

پاکستان کے موجودہ مالی چیلنجز کو مدِنظر رکھتے ہوئے زندگی بچانے والی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ مالی چیلنجز کو مدِنظر رکھتے ہوئے زندگی بچانے والی ویکسین تک ملک کی رسائی کو محفوظ بنایا جا رہا ہے،پاکستان کے ہر بچے کو قابلِ انسداد بیماریوں سے بچانے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے دی ویکسین الائنس کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر ثانیہ نشتر سے ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں پاکستان میں حفاظتی ٹیکہ جات کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مقامی ویکسین کی تیاری کیلے پر عزم ہیں،یہ طویل المدتی پائیداری اور قومی صحت کے تحفظ کیلیے ایک سٹریٹجک ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

وزیر صحت نیگوی کے پاکستان میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرامز کی تاریخی معاونت کو سراہا۔

انہوں نے کہا گاوی پاکستان کو ضروری ویکسین کی مقامی پیداوار کے لیے مدد فراہم کرے۔انہوں نے کہا پاکستانی بچوں کے لیے ویکسین کی مسلسل اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔ویکسین ایسیے ممالک سے حاصل کرنے میں مدد کرے جہاں فراہمی کا نظام مستحکم ہو۔وزیر صحت نے (ہیکساولنٹ ویکسین ) کی فوری ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی دونوں رہنماؤں نے اس پر اتفاق کیا۔

خصوصاً اس وقت جب ہم پولیو کے خاتمے کے لیے بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پاکستان کے ای پی آئی (ای پی ا?ئی ) پروگرام کے حالیہ مثبت اقدامات کو سراہا ہوئے کہا کہ ویکسین کی کوریج، نگرانی اور سٹریٹجک منصوبہ بندی میں نمایاں پیشرفت ہوئی۔انہوں نے کہا کہ وزیر صحت کے نکات اہمیت کے حامل ہیں ان پر مکمل توجہ دی جایے گی۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پاکستان کے بچوں کے لیے ویکسین کی فراہمی کے مشن کو آگے بڑھانے کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ آئندہ گاوی کی پالیسی میں پاکستان کی ترجیحات کو مرکزی حیثیت حاصل ہوگی۔

ملاقات میں سیکریٹری صحت سید وقارالحسن، ڈی جی ہیلتھ ڈی جی ایف ڈی آئی ڈی جی ٹو منسٹر بھی شریک وفد کے ارکان میں (ڈبلیو ایچ او ) یونیسف کے ایف ڈی آئی گیٹس فاؤنڈیشن اور پولیو پروگرام کے نمائندے بھی شرکت کی۔