ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمدکاشہر کا تفصیلی دورہ

منگل 5 اگست 2025 22:27

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمدنے شہر کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے جی ٹی روڈ، ریل بازار، گرجاکھ، راجکوٹ اور دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا ۔ناقص صفائی ستھرائی صورت حال پر سخت برہمی کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے گرین بیلٹس، بازاروں میں ستھرا پنجاب پروگرام کے یونیفارم برینڈنگ، تجاوزات کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے علاقوں میں دوکانداروں سے بھی ملاقات کی اور انہیں گندگی روڈزپر پھینکنے، ممنوعہ پلاسٹک بیگز کے استعمال سے سختی سے گریز، تجاوزات سے اجتناب کی تنبیہہ جاری کی۔

شہر میں صفائی کے نظام کو موئثر ترین بنانے اور حقیقی معنوں میں شہر کو زیرو ویسٹ بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات جاری ہیں صفائی سروسز کی بلا تعطل فراہمی، کڑی نگرانی اور وسائل کے درست استعمال کو یقینی بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کیں۔ شہر کی خوبصورتی کے حوالے سے سڑکوں پر تجاوزات کے خاتمے، کوڑا کرکٹ کی روڈز پر ڈمپنگ روکنے کیلئے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے دورہ کے دوران گیس ریفلنگ شاپ کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے دکان کو سیل کروادیا ۔\378