انڈر 16 باسکٹ بال چیمپئن شپ ہزارہ ریجن میں مانسہرہ نے ایبٹ آبادکو شکست دے کرٹائیٹل جیت لیا

منگل 5 اگست 2025 22:53

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) انڈر 16 باسکٹ بال چیمپئن شپ ہزارہ ریجن کےفائنل میں مانسہرہ نے ہری پور کو شکست دے کرٹائیٹل جیت لیا۔چیمپئن شپ میں میزبان مانسہرہ ،ایبٹ آباد اور ہری پور کی ٹیموں نے حصہ لیا۔سیمی فائنل میں مانسہرہ نے ہری پور کو شکست دی جبکہ ایبٹ آباد گرین نے ریڈ کو شکست دےکر فائنل میں جگہ بنائی ۔

(جاری ہے)

فائنل میں انتہائی سخت مقابلے کے بعد مانسہرہ نے ایبٹ آباد کی ٹیم کو ہرایا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس شکیل احمد ،احسان لالہ ،وقاص وکی ،شمس الحق اور شائقین باسکٹ بال کی بڑی تعداد موجود تھی ۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ہزارہ ریجن باسکٹ بال رفیق خان نے کہا کہ ونر اور رنر اپ ٹیم میں سے کھلاڑیوں کو چن کر اسلام آباد یوتھ گیمز کے لئے پشاور بھیجا جائےگا جہاں فائنل ٹرائلز ہوں گے اور خیبر پختونخواہ ٹیم کا انتخاب کیا جائےگا۔