مری اور میں یومِ استحصال کشمیر بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا

منگل 5 اگست 2025 23:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) مری میں یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر یکجہتی ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مری آصف آمین اعوان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کامران صغیر، انچارج ریسکیو 1122 کامران سمیت تمام محکموں کے سربراہان نے بھرپور شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی کے دوران کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور تمام ٹریفک کو عارضی طور پر روک دیا گیا تاکہ دنیا کو یہ پیغام دیا جا سکے کہ پاکستانی قوم کشمیری عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس موقع پر مری کے نگہت زار پارک میں اجتماعی دعا کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں کشمیری شہداء کی بلندی درجات اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ضلع مری کے تمام علاقوں میں اس دن کو قومی جذبے اور کشمیری بھائیوں سے وفا کے عزم کے ساتھ منایا گیا۔ سرکاری اداروں، تعلیمی اداروں اور شہریوں نے بھرپور شرکت کی اور کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراج تحسین پیش کیا۔