لاہور ہائیکورٹ نے بازیابی کیس میں بچی کوفوری طور پر انڈونیشین والدہ کے حوالے کرنیکی استدعا مسترد کر دی

منگل 5 اگست 2025 20:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اکبر علی نے بازیابی کیس میں بچی فوری طور پر انڈونیشین والدہ کے حوالے کرنیکی استدعا مسترد کر دی،بچی نے بیان دیا کہ والدہ کے ساتھ نہیں بلکہ والد کے ساتھ رہنا چاہتی ہوں، عدالتی حکم پر گجرات پولیس نے بچی دعا فاطمہ کو بازیاب کروا کر پیش کیا،عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ کوئی ایسا عدالتی فیصلہ پیش کریں جس میں پانچ سال بعد بچی والدہ کے سپرد کر دیا گیا ہو،عدالت نے سماعت دو ستمبر تک ملتوی کردی۔