مولانافضل الرحمن ،نوازشریف ٹیلیفونک رابطہ ،چچازادبھائی میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہارتعزیت

منگل 5 اگست 2025 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)سربراہ جے یوآئی مولانافضل الرحمن نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ان کے چچازادبھائی میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہارتعزیت کیاہے۔

(جاری ہے)

منگل کوسربراہ جے یوآئی (ف)مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔مولانا فضل الرحمن نے نواز شریف سے ان کے چچا زاد بھائی میاں شاہد شفیع کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا اور دعاکی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین۔سربراہ جے یوآئی نے لواحقین کیلئے بھی صبر جمیل کی دعا کی۔