پاکستان بازار پولیس کی کارروائی، 7 قمابازگرفتار،سٹے کی پرچیاں ،دائوپر لگی رقم و موبائل فونز برآمد

منگل 5 اگست 2025 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) تھانہ پاکستان بازار پولیس نے بنگلہ بازار کے قریب کارروائی کرتے ہوئے جوا ،سٹہ کھیلنے اور چلانے میں ملوث 7مبینہ قمابازوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے سٹے کی مختلف پرچیاں ، تاش،دائوپر لگی رقم اور موبائل فونز برآمد کرلیے۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق گرفتار جواریوں میں فاروق، علیم الدین، ذیشان، محمد سلیم، موسی، سراج الدین اور جاوید شامل ہیں۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔