Live Updates

عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا: بیرسٹر سیف

پی ٹی آئی نے گزشتہ روز کامیاب اور پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا، پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، بیان

بدھ 6 اگست 2025 15:23

عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا: بیرسٹر سیف
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز کامیاب اور پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا، پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، پی ٹی آئی قیادت اور عوام اب بانی پی ٹی آئی کی دوسری کال کے منتظر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کل ملک بھر میں عوام کے سمندر کو سڑکوں پر دیکھ کر حکومت کی کانپیں ٹانگ گئی، عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کامیابی کے ساتھ مارچ کی قیادت کی، احتجاج میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔صوبائی مشیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی دوسری کال کے شدت سے منتظر ہیں، کال موصول ہوتے ہی ہم دوبارہ نکلیں گے، چاہے اسلام آباد جانا ہو یا لاہور۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات