شیخوپورہ ،ناقص اشیائے خوردونوش تلف جرمانے

بدھ 6 اگست 2025 16:07

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر پنجاب فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ کی فوڈ سیفٹی ٹیمیں معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فیلڈ میں مکمل متحرک ہیں ، ضلع بھر میں خوراک سے منسلک 94 کاروباروں کا معائنہ کیا گیا ۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 1 لاکھ 50 ہزار روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ۔

(جاری ہے)

معیاری دودھ کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضلع شیخوپورہ کے مختلف علاقوں میں چیکنگ کے دوران 50 ہزار 010 لٹر دودھ کو چیک کیا گیا-مزید برآں مضر صحت غیر معیاری اور ممنوع زائد المیعاد اشیاء خورد نوش جن میں17.50 کلو گرام سمیت دیگر زائد المیعاد اشیاء اور بیکری آئٹمز کو موقع پر تلف کیا گیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں کی مضر صحت اشیاء کی خریدوفروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری اشیائے خوردونوش مہیا کی جائیں گی ۔\378

متعلقہ عنوان :