جوئے سے متعلقہ 184ویب سائٹس و ایپس بلاک کر دی گئی ہیں،کابینہ ڈویژن

بدھ 6 اگست 2025 16:41

جوئے سے متعلقہ 184ویب سائٹس و ایپس بلاک  کر دی گئی ہیں،کابینہ ڈویژن
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) قومی اسمبلی کو کابینہ ڈویژن نے بتایا ہے کہ پی ٹی اے نے وزارت اطلاعات اور عوام کی شکایات پہ شرط لگانے؍جوا کی سرگرمیوں میں ملوث متعدد ویب سائٹس اور ایپس بلاک کی ہیں،اب تک جوئے سے متعلقہ 184ویب سائٹس اور ایپس بلاک کی ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت کی طرف سے تحریری طور پر بتایا گیا کہ ان سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کرنا پی ٹی اے کے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔

کابینہ ڈویژن نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے پیمرا، پی ٹی اے، پی سی بی سمیت تمام اداروں کو جوئے میں ملوث کمپنیوں کے ساتھ معاہدے کی حوصلہ افزائی نہ کرنے کی ہدایت دی ہے،غیر قانونی آن لائن مواد کو ختم اور بلاک کرنے کا پی ٹی اے کا اختیار محدود ہے۔