ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس

بدھ 6 اگست 2025 17:08

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے سربراہان، افسران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ظہور حسین ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو جام آفتاب احمد، اسسٹنٹ کمشنر ارشد ندیم ، تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے ،پولیس، بلدیہ، سول ڈیفنس، ایجوکیشن، صحت، سپورٹس، سوشل ویلفیئر، اور دیگر محکموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 14 اگست کو یومِ آزادی کے موقع پر ضلع بھر میں شایانِ شان تقریبات منعقد کرنے کے حوالے سے تفصیلی منصوبہ بندی کی گئی۔ "معرکۂ حق" کی مناسبت سے عوام میں شعور اجاگر کرنے، قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور وطن سے محبت کے جذبے کو تازہ کرنے کے لیے سیمینارز، واکس، تقریری مقابلے، ملی نغموں کی محافل، پرچم کشائی کی تقریبات اور طلبہ کی طرف سے حب الوطنی پر مبنی خاکوں اور ٹیبلوز کی پیشکش شامل ہیں۔اجلاس کے اختتام پر وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی گئی۔\378

متعلقہ عنوان :