گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کی کرک میں ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت

بدھ 6 اگست 2025 17:16

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کی کرک میں ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کرک میں ایف سی کی گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں گورنر خیبرپختونخوا نے فائرنگ سے 3 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار عقیدت کرتے ہوئے شہداء کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ فیصل کریم کنڈی نے کہاکہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔