روس کے بین الاقوامی اقتصادی فورم سینٹ پیٹرزبرگ آئندہ سال 3جون تک منعقد ہوگا

بدھ 6 اگست 2025 17:18

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)روس کے بین الاقوامی اقتصادی فورم سینٹ پیٹرزبرگ آئندہ سال 3جون تک منعقد ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق روس کے اہم اقتصادی پلیٹ فارم سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم (اایس پی آئی ای ایف)کا اگلا اجلاس 3 سے 6 جون 2026 تک منعقد کیا جائے گا۔ یہ اعلان فورم کے منتظم ادارے روس کانگریس فانڈیشن کی جانب سے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فائونڈیشن کے بیان کے مطابق یہ بین الاقوامی اقتصادی فورم سینٹ پیٹرزبرگ ایک ایسے عالمی تناظر میں منعقد ہو گا جہاں معیشت تیزی سے ٹیکنالوجی کی بنیاد پر تبدیل ہو رہی ہے، پائیدار ترقی کی جانب منتقلی ہو رہی ہے اور کاروبار کے نئے ماڈلز تشکیل پا رہے ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ فورم، حسبِ روایت، ممالک، کاروباری حلقوں اور ماہرین کے درمیان مکالمے کا مرکزی پلیٹ فارم بنے گا، جہاں عملی حل تجویز کیے جائیں گے جو پائیدار ترقی اور بین الاقوامی اقتصادی تعاون کو فروغ دیں گے۔اس موقع پر سعودی عرب کو مہمان ملک کے طور پر مدعو کیا جائے گا، جو روس کا ایک اہم اقتصادی اور تزویراتی شراکت دار ہے۔