اسرائیلی فٹبالر و اسٹرائیکر شان ویسمن کو غزہ کیخلاف بیان بازی کا خمیازہ بھگتنا پڑگیا

بدھ 6 اگست 2025 17:32

غزہ / برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)اسرائیلی فٹبالر و اسٹرائیکر شان ویسمن کو غزہ کے خلاف بیان بازی کا خمیازہ بھگتنا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی اسٹرائیکر کو اسپینش کلب گریناڈا سے جرمن کلب فورٹونا ڈسلڈورف ٹرانسفر ہونا تھا، انہیں جرمن فٹبال فینز کے شدید دباؤ کے بعد کلب نے سائن نہیں کیا۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی اسٹرائیکر ویسمن نے غزہ کے خلاف 200 سے زائد سوشل میڈیا پوسٹ کی تھیں، سوشل میڈیا پر ویسمن نے کہا تھا کہ فوج غزہ کو نقشے سے مٹادے، 200 ٹن بم گرائے۔اس حوالے سے جرمن فٹبال فینز کے دباؤ پر جرمن کلب ڈسلڈرف کو معاہدہ روکنا پڑا۔