ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II فراز قریشی کا کالج دوراہا اور کلگان موڑ کے علاقوں کا دورہ، اشیاءخورونوش کی قیمتوں جائزہ لیا

بدھ 6 اگست 2025 17:33

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II فراز قریشی نے منگل کو کالج دوراہا اور کلگان موڑ کے علاقوں کا دورہ کیا۔ اس معائنہ کا مقصد مقامی ریستورانوں میں فروخت ہونے والی ضروری اشیائے خورونوش کی قیمتوں اور معیار کا جائزہ لینا تھا۔ معائنہ کے دوران مختلف ریستورانوں میں کھانے پینے کی اشیاءکی قیمتوں کو سرکاری نرخ نامے سے موازنہ کیا گیا اور موقع پر بعض اشیاءکی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ کی نشاندہی پر متعلقہ ذمہ داران کو ہدایات جاری کی گئیں۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر علاقہ میں واقع مختلف فیول سٹیشنز (پٹرول پمپس) کا بھی معائنہ کیا، معائنہ کے دوران فیول کی دستیابی، معیار، مقدار اور قیمتوں کا جائزہ لیا گیا تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ عوام کو پٹرولیم مصنوعات سرکاری نرخوں کے مطابق اور بلاتعطل فراہم کی جا رہی ہیں۔ دورہ کے اختتام پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر II فراز قریشی نے واضح کیا کہ حکومت کی ہدایات کے مطابق قیمتوں میں استحکام اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :