نان جنگ قتل عام کے موضوع پر بنائی جانے والی فلم چینی باکس آفس چارٹ میں سرفہرست

بدھ 6 اگست 2025 17:46

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) نان جنگ قتل عام کے موضوع پر بنائی جانے والی فلم چینی باکس آفس چارٹ پر سرفہرست آگئی۔چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک (سی ٹی جی این) کے مطابق آن لائن پلیٹ فارم کے اعداد و شمار کے مطابق ، 6 اگست تک ، اگست 2025 میں چین میں فلموں کا کل باکس آفس (پری سیلز سمیت) 1.5 بلین یوآن سے تجاوز کر گیا،جس میں نان جنگ قتل عام کے موضوع پر بنائی جانے والی فلم "ڈیڈ ٹو رائٹس" سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

"ڈیڈ ٹو رائٹس" کا باضابطہ طور پر 25 جولائی کو ملک بھر میں پریمیئر کیا گیا۔ جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر یہ فلم 1937 میں جاپانی فوجی جرائم پر بنائی گئی ہے۔ اپنی ریلیز کے بعد سے ، یہ فلم باکس آفس چارٹ میں ٹاپ پر رہی ہے۔اگست میں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوامی جنگ اور عالمی فسطائیت مخالف جنگ کی فتح کی 80 ویں سالگرہ کی مناسبت سے دیگر فلمیں پیش کی جائیں گی۔\932