گلوکارہ آئمہ بیگ اورزین احمد رشتۂ ازدواج میں منسلک

بدھ 6 اگست 2025 18:10

گلوکارہ آئمہ بیگ اورزین احمد رشتۂ ازدواج میں منسلک
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) پاکستان کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور فیشن برانڈ "راستہ" کے سی ای او زین احمد شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔ جوڑے نے اپنی نجی زندگی کو طویل عرصے تک میڈیا سے دور رکھا، تاہم دونوں نے انسٹاگرام پر ایک ساتھ اپنی تصویریں شیئر کر کے تعلقات کو باضابطہ طور پر ظاہر کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد انہیں مختلف تقریبات اور چھٹیوں کے دوران ایک ساتھ دیکھا گیا، مگر شادی کی خبر ایک سرپرائز کے طور پر سامنے آئی۔رواں سال کے آغاز میں نکاح کی تقریب کینیڈا میں نہایت سادگی سے سر انجام پائی، جسے میڈیا کی نظروں سے دور رکھا گیا۔نکاح کی تصویر سوشل میڈیا پر آتے ہی مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا تانتا بندھ گیا ہے۔\932