متحدہ عرب امارات کا آٹھواں بحری جہاز غزہ کیلیے امداد لے کر مصر پہنچ گیا

العریش پورٹ پر انسانی و فلاحی اداروں کے نمائندہ وفد نے بحری جہاز کا خیرمقدم کیا

بدھ 6 اگست 2025 18:11

دبئی، قاہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)متحدہ عرب امارات کی فلسطینی عوام کے لیے جاری انسانی ہمدردی کی مہم کے تحت آٹھواں امدادی بحری جہاز خلیفہ مصر کی العریش پورٹ پر پہنچ گیا۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق یہ بحری جہاز اب تک امارات کی جانب سے روانہ کیے گئے امدادی جہازوں میں سب سے بڑا ہے، جو غزہ کی پٹی میں امداد پہنچانے کی تیاریوں کا ایک اہم مرحلہ ہے۔العریش پورٹ پر انسانی و فلاحی اداروں کے نمائندہ وفد نے بحری جہاز کا خیرمقدم کیا ۔ امارات ریڈ کریسنٹ کے سیکرٹری جنرل احمد ساری المزروعی اور مصری حکام بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :