یو ای ٹی لاہور اور رورل کمیونٹی ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے درمیان اشتراک

بدھ 6 اگست 2025 18:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) انسٹیٹیوٹ آف انوائرمنٹل انجینئرنگ اینڈ ریسرچ لاہور اور رورل کمیونٹی ڈویلپمنٹ سوسائٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

(جاری ہے)

معاہدے کا مقصد دونوں اداروں کے مابین باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے، جن میں طلباء کے لیے انٹرن شپ، موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہی، مشترکہ سیمینارز، کانفرنسز، ورکشاپس اور سوشل میڈیا کمپیئن، اور اسٹوڈنٹ سوشل ریسپانسبلٹی کے ذریعے شعور بیدار کرنا ہے۔

معاہدے کے ذریعے انسٹیٹیوٹ کے مستحق طلباء کو اسکالرشپس کی فراہمی اور بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی سطح کے تحقیقی منصوبوں کی معاونت بھی کی جائے گی۔ ان شعبہ جات میں انوائرمنٹل انجینئرنگ، انوائرمنٹل سائنس، اور متعلقہ تحقیقی منصوبہ جات کی اشاعت شامل ہے، جن کا تعلق آر سی ڈی ایس سے ہوگا۔ وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر اور مینجنگ ڈائریکٹر آر سی ڈی ایس قیصر اقبال نے معاہدے کی دستاویزات پر دستخط کیے۔