محکمہ انہار کا نہری پانی چوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون، 7پانی چور گرفتار

بدھ 6 اگست 2025 18:27

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) محکمہ انہار پنجاب نے نہری پانی چوری کرنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 7 کاشتکار گرفتار کرلیے ۔ محکمہ انہار کی آبپاشی ٹاسک فورس نے ایکسئین انہار سرگودھا کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے 7 کسانوں کو نہروں سے پانی چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

محکمہ انہار کے مطابق پانی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ٹاسک فورس نے مڈھ رانجھاء، کوٹ میانہ، نصیر پور کلاں گاؤں اور گردونواح میں چھاپے مار کر 7 کسانوں کو نہروں سے پانی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔

ان کی شناخت اویس، اسلم، عمر، جاوید اور دیگر کے نام سے ہوئی ہے۔ محکمہ آبپاشی کی رپورٹ پر پولیس نے پانی چوری کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کر لیے جبکہ مزید کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :