ڈپٹی کمشنر قلات کا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اور محکمہ تعلیم کے دفاتر اورٹیچنگ ہسپتال کا دورہ

بدھ 6 اگست 2025 18:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر قلات کیپٹن (ریٹائرڈ ) جمیل بلوچ نےڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ، محکمہ تعلیم کے دفاتر اورٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا ۔ بدھ کو دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرانجم بلوچ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمداقبال نورزئی نے ڈپٹی کمشنر کو دفتر کی مختلف برانچز کامعائنہ کرایا۔

انہوں نے سٹاف کی حاضریاں چیک کیں اور دستیاب سہولیات اور مسائل کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈی ایچ او آفس کے فارماسسٹ کی ڈیوٹی سے غیر عاضری کانوٹس لیتے ہوئےفارماسسٹ کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کیا ۔ انہوں نے کہاکہ صحت کے شعبے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام اسٹاف اپنی حاضریاں یقینی بنائیں اور دفتری امور احسن طریقے سے سرانجام دیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ آفیسرایجوکیشن فیمیل کے دفاتر کا بھی دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے سربراہان سمیت دیگر تمام اسٹاف کی حاضریاں چیک کیں اور دفاتر میں مرمت کے کاموں کا جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹیچنگ ہسپتال قلات کا دورہ بھی کیا۔ ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نصراللہ لانگو نے ڈپٹی کمشنر کو ایمرجنسی وارڈ آپریشن تھیٹر لیبارٹری ، لیبرروم ، اوپی ڈی ، ادویات کے مین اسٹور ، ڈینٹل سیکشن ، میل فیمیل واڈز ، آئی سیکشن اور دیگر شعبوں کا دورہ کرایا۔

ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ڈاکٹروں اور دیگراسٹاف کی حاضریاں چیک کیں اور ہسپتال میں موجود بنیادی سہولیات اور درپیش مسائل کا بغور جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر جمیل احمد بلوچ نے کہا کہ ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیئے لوگوں کا صحت مند ہونا ضروری ہے ، ڈاکٹرزاور دیگراسٹاف اپنی حاضریاں یقینی بنائیں ، صحت کے شعبے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی ، ڈاکٹرزاپنے مقدس پیشے کے ساتھ مخلص رہیں اور عوام کی خدمت کریں ، ضلعی انتظامیہ صحت کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیئے تمام تروسائل بروئے کار لائیگی۔

متعلقہ عنوان :