گلگت بلتستان میں مالیاتی کوآپریٹو سوسائٹز میں کم از کم اجرت 40 ہزار روپے مقرر کر دی گئی

بدھ 1 اکتوبر 2025 19:26

گلگت بلتستان میں مالیاتی کوآپریٹو سوسائٹز میں کم از کم اجرت 40  ہزار ..
گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز گلگت بلتستان نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے صوبے بھر کی تمام رجسٹرڈ کوآپریٹو سوسائٹیز میں کام کرنے والے ہنرمند، نیم ہنرمند اور غیر ہنرمند ملازمین کے لیے کم از کم ماہانہ اجرت 40,000 روپے مقرر کر دی ہے۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ گلگت بلتستان منیمم ویج بورڈ اور ’’جی بی منیمم ویج ایکٹ 2019‘‘ کی سفارشات کی روشنی میں کیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس فیصلے پر عملدرآمد کے لیے تمام جنرل منیجرز، صدور کوآپریٹو سوسائٹیز و بینک، اسسٹنٹ رجسٹرار بلتستان اور سرکل رجسٹرار سمیت ضلع ہنزہ، غذر، نگر، گلگت، دیامر اور استور کے انسپکٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ اجرت کے تعین پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔