صحت کے شعبے کو بہتر بنانے میں پی پی ایچ آئی کا کردار نمایاں ہے ،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمدبلوچ

بدھ 6 اگست 2025 18:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمدبلوچ نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے کو بہتر بنانے میں پی پی ایچ آئی کا کردار نمایاں ہے، ڈسٹرکٹ قلات میں پی پی ایچ آئی قلات کی زیرنگرانی بنیادی مراکز صحت بہتر کارکردگی سے عوام الناس کو صحت عامہ کی سہولیات فراہم کررہے ہیں ضلعی انتظامیہ اور پی پی ایچ آئی مل کر صحت کے شعبے کو مزید بہتر بنانے کے لیئے کام کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی ایچ آئی آفس دورے کے موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر مجیب بلوچ کی جانب سے دی گئی۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئےکیا۔اس موقع پر ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نصراللہ لانگو ڈسٹرکٹ سرولنس آفیسر ڈبلیو ایچ آئی ڈاکٹرنوروز بلوچ بھی انکے ہمراہ تھےڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی مجیب بلوچ نے ڈپٹی کمشنر کو دفترکادورہ کراکےسٹاف کا تعارف کرایا اور پی پی ایچ آئی کے اسٹور میں دستیاب ادویات اور بی ایچ یوز کو فراہم کرنے والے ادویات ایمبولینسسز اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :