کالوخان پولیس مقابلہ ،دو رکنی چور گروہ و منشیات فروش زخمی حالت میں گرفتار

بدھ 6 اگست 2025 21:59

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)کالوخان پولیس مقابلہ میں دو رکنی چور گروہ و منشیات فروش زخمی ہوگئے ، پولیس نے دونوں کو زخمی حالت میں گرفتارکر لئے، زخمی ملزمان تھانہ کالوخان کے حدود میں واردات کر رہے تھے، ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی ایس پی سرکل رزڑ شکیل خان کی قیادت میں ایس ایچ او کالوخان عبدالولی خان معہ نفری پولیس بمقام اسماعیلہ نظر روڈ پہنچی تو مذکورہ ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس نے تعاقب کیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان زخمی حالت میں بامسلح گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان منشیات فروشی اور گھروں سے چوری کرنے میں ملوث اور مختلف مقدمات میں مطلوب تھے،دوران کارروائی ملزمان جنید ولد سراج ساکن ادینہ اور بلال ولد سعیدگل ساکن کرنل شیر کے قبضے سے چوری شدہ موٹرسائیکل اور واردات میں استعمال ہونے والی دو عدد آلہ خوف پستول برآمد کرلی گئی۔