وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے سلسلے میں ایکسپو سنٹرمیں خصوصی تقریب میں شرکت

بدھ 6 اگست 2025 22:40

وزیراعلیٰ  پنجاب مریم نواز شریف کی اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے سلسلے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے سلسلے میں ایکسپو سنٹرمیں خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں پنجاب بھر سے لون لینے والے ہزاروں خاندان شریک ہوئے جن سے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےملاقاتیں کیں،خواتین سے ہاتھ ملایا اور بچوں کو پیار کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی چھت،اپنا گھر پراجیکٹ سے گھر بنانے والے افراد کو مبارکباد پیش کی۔

رکشہ ڈرائیور نے کہا کہ گھر بنانے کی خواہش تھی، اللہ تعالی نے آپ کو وسیلہ بنا دیا۔ ایک خاتون نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز شریف نے میرے گھر کے خواب کو تعبیر دی ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اپنی چھت،اپنا گھر پراجیکٹ سے گھر بنانے والوں میں بیٹھ گئیں۔

(جاری ہے)

سپیشل پرسن سید وحید نے اپنے تاثرات بیان کئے جس پر وزیراعلی مریم نواز شریف نے اپنی نشست سے اٹھ کران کا استقبال کیا۔

اپنی چھت اپنا گھر سے مکان بنانے والی لبنی شریف اورروبینہ عاشق نے بھی اپنے تاثرات اور تجربات بیان کئے۔ملتان کی خاتون اپنی داستان بتاتے ہوئے روپڑی کہ قرض کے لئے اپلائی کیا تھا مگر ملنے کی توقع نہیں تھی، پہلی قسط ملی تو خوشی کی انتہا نہ تھی۔ صوبائی وزیر ہاوسنگ بلال یاسین نے اپنی چھت،اپنا گھر پراجیکٹ پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ 5 سے 10 مرلہ تک 74 ارب روپے سے زائد بلا سود لون جاری ہوئے،اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے پہلے فیز میں.9 99 فیصد قرض کی ریکوری ہوئی ہے۔

37 ہزار سے زائد خاندانوں کو لون کی دونوں اقساط جاری کر دی گئی ہیں، 52 ہزار سے زائد گھر بن رہے ہیں،5 سے 10 مرلہ تک گھر بنانے کیلئے 74 ارب روپے سے زائد لون جاری کیے جا چکے ہیں۔ تقریب میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری،اعلیٰ افسروں نے شرکت کی۔