پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، لکی مروت کے 5 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق

بدھ 6 اگست 2025 22:55

پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگیا، لکی مروت کے 5 ماہ کے بچے میں وائرس کی ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء)خیبر پختونخوا میں پولیو کا نیا کیس سامنے آگیا جس کے بعد رواں سال ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 19ہوگئی۔نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں 5ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق خیبرپختونخوا میں رواں سال پولیو کے کیسز کی تعداد 12جبکہ ملک بھر میں 2025کے دوران پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 19ہو گئی۔نینشل ای او سی کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی خیبرپختونخوا میں پولیو کی موجودہ صورتحال تشویشناک ہے،چیف سیکرٹری کی قیادت میں انسدادِ پولیو کا خصوصی منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :