وفاقی وزیر ڈاکٹرطارق فضل کا میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر) کو ان کے 67 یوں شہادت پر خراج عقیدت

جمعہ 8 اگست 2025 12:19

وفاقی وزیر ڈاکٹرطارق فضل کا میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر) کو ان کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق نے میجر طفیل محمد شہید (نشان حیدر) کے 67 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے جمعہ کوجاری اپنے پیغام میں وفاقی وزیر نے کہا کہ میجر طفیل محمد شہید نے شدید زخمی ہونے کے باوجود دشمن کا مقابلہ جاری رکھا اور جس طریقے سے لکشمی پور سے دشمن کی فوجوں کو پسپا کیا ،وہ ہم سب کے لئے قابل فخر ہے۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ آج بھی ہمارے جوان شہداء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسی جذبے سے دہشتگردی سمیت دیگر چینلجز کا مقابلہ کررہے ہیں، مئی 2025 میں جس طرح معرکہ حق میں دشمن کو میدان چھوڑنے پر مجبور کیا گیا اس پر ساری دنیا نے افواج پاکستان کی بہادری کو سراہا ہے۔