قومی ویمن کرکٹ ٹیم میں اتنی تعداد میں ہماری یونیورسٹی کی طالبات کا شامل ہوناہمارے لئے اعزاز ہے،وائس چانسلرلاہورکالج فار ویمن یونیورسٹی

بدھ 6 اگست 2025 21:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی پانچ طالبات اس وقت قومی ویمن کرکٹ ٹیم کاحصہ ہیں جو ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے آج کل آئرلینڈ کے دورے پر ہے۔ لاہور کالج کی طوبا حسن، نجیہا علوی، ڈیانا بیگ، نشرہ سندھو اور وحیدہ اختر قومی ٹیم کی نمائندگی کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمی قریشی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں اتنی تعداد میں ہماری یونیورسٹی کی طالبات ہمارے لئے ایک اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی میں تعلیم اور ہم نصابی سرگرمیوں کو برابر اہمیت دی جاتی ہے۔ اس سنگ میل پر ڈائریکٹر سپورٹس اور ان کی ٹیم کو مبارکباد دیتی ہوں۔ لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی ڈائریکٹر سپورٹس ڈاکٹر سمیرا ستار نے کہا کہ لاہور کالج میں ویمن کرکٹ کیلئے بہترین کوچ اور سہولتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید کھلاڑیوں کو قومی اور انٹرنیشنل ٹیم کا حصہ بنائیں گے۔