نصیرآبادمیں کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن، شوٹنگ بال، ایتھلیٹ و دیگر کھیلوں کے مقابلے کروائے گئے

بدھ 6 اگست 2025 21:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) نصیرآبادمیں کرکٹ، فٹبال، بیڈمنٹن، شوٹنگ بال، ایتھلیٹ و دیگر کھیلوں کے مقابلے کروائے گئے۔ تمام ایونٹس کی چیمپیئن ٹیمیں 12 اگست کو ڈویژنل سطح پر کوئٹہ میں مدمقابل ہوں گی۔ ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس رحیم بخش جویا کی نگرانی میں ڈویژنل سطح پر مقابلے اپنے مکمل ہونے لگے۔ کرکٹ میں نصیرآباد کا چیمپئن دستہ شوٹنگ بال چیمپیئن ضلع کچھی جبکہ ایتھلیٹ سے ضلع نصیر آباد سے چھ ضلع جعفرآباد اور ضلع کچھی سے ایک ایک ایتھلیٹ صوبائی سطح پر ڈویژنل کے مقابلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے کرکٹ فٹبال بیڈمنٹن شوٹنگ بال ایتھلیٹ کے مقابلے کروائے گئے جبکہ آج فٹبال کا سیمی فائنل میچ ضلع نصیرآباد اور ضلع اوستہ محمد کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

اوستہ محمد نے صفر کے مقابلے میں ایک گول کرکے فائنل میں اپنی جگہ بنا لی جس کا فائنل کا مقابلہ ضلع کچھی سے ہوگا ۔اس موقع پر کوچ قمر الدین بگٹی سید گل شاہ عبدالنبی مگسی ایتھلیٹ کے آرگنائزر عبدالغفار ڈومکی سمیت کثیر تعداد میں شائقین فٹبال موجود تھے۔ اس موقع پر ڈویژنل ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس رحیم بخش جویا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نصیر آباد ڈویژن میں تمام کھیلوں کے بہترین مقابلے کروائے گئے ہم کرکٹ فٹبال بیڈمنٹن ایتھلیٹ کے آرگنائزر کے مشکور ہیں جنہوں نے اپنا مثبت کردار ادا کیا ۔نوجوانوں میں کھیلوں کے حوالے سے بہترین ٹیلنٹ موجود ہے جسے مزید ابھارنے کے لیے سپورٹس بورڈ اپنا کردار ادا کرتا رہے گا تاکہ یہاں کے نوجوان صوبائی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔

متعلقہ عنوان :