مظفرآباد ، غیر رجسٹرڈ/ بدوں لیبارٹری رپورٹس اشیائے خوردونوش کے خلاف کارروائی

جمعرات 7 اگست 2025 14:56

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)اے جے کے فوڈ اتھارٹی مظفر آباد کی جانب سے غیر رجسٹرڈ/ بدوں لیبارٹری رپورٹس اشیائے خوردونوش کے خلاف کارروائی، بڑی مقدار میں مال ضبط، آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی مظفر آباد کی جانب سے عوام کو معیاری اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مہم جاری ہے۔

اس سلسلے میں فوڈ اتھارٹی نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ اور بغیر لیبارٹری رپورٹ کے اشیائے خوردونوش کی بھاری مقدار ضبط کر لی ہے۔تفصیلات کے مطابق، کوہالہ ناکہ کے دوران اچار، کیچپ، کولڈ ڈرنکس اور دیگر ٹھنڈی بوتلوں کا بڑا اسٹاک قبضے میں لیا گیا۔ یہ تمام اشیاء بغیر رجسٹریشن اور لیبارٹری ٹیسٹنگ کے مارکیٹ میں فروخت کی جا رہی تھیں، جو فوڈ سیفٹی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

(جاری ہے)

فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے موقع پر ہی تمام اشیاء کے سیمپل لے کر تجزیے کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں۔ لیبارٹری رپورٹ موصول ہونے تک تمام ضبط شدہ مال محفوظ تحویل میں رکھا جائے گا۔ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرمظفرآباد ابرار احمد میر کا کہنا ہے کہ عوام کی صحت سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور غیر معیاری، غیر رجسٹرڈ اور ناقص اشیاء کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل جاری رہے گا-

متعلقہ عنوان :