دروزی رہنما الہجری کاشامی فوج کوسویدا میں داخلے پرانتباہ

سویدا میں امداد صرف شامی عرب ہلال احمر کے ذریعے روزانہ داخل ہو رہی ہے،وزیرصحت

جمعرات 7 اگست 2025 16:45

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)شام کے وزیر صحت مصعب نزال العلی نے انکشاف کیا ہے کہ ممتاز دروزی رہنما حکمت الحِجری سے وابستہ عناصر نے وزارت صحت کے عملے کو جنوبی شام کے شہر سویدا میں داخل ہونے سے خبردار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیر صحت نے بیان میں کہا سویدا میں امداد صرف شامی عرب ہلال احمر کے ذریعے روزانہ داخل ہو رہی ہے۔انھوں نے وضاحت کی کہ وزارت صحت تا حال خود سویدا صوبے میں داخل نہیں ہو سکی اور اس کی راہ میں الحجری رکاوٹ ہیں۔