ٹرمپ کا انٹیل کے سی ای او پر جاسوسی کا الزام، فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

جمعہ 8 اگست 2025 17:55

ٹرمپ کا انٹیل کے سی ای او پر جاسوسی کا الزام، فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف چپ بنانے والی کمپنی انٹیل کے سی ای او لیپ بو تان کو چینی کمپنیوں کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کہا کہ انٹیل کے چیف ایگزیکٹو افسر انتہائی متضاد ہیں، انہیں فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے، اس مسئلے کا کوئی دوسرا حل نہیں ہے۔ٹرمپ نے کہا کہ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق لیپ بوتان نے اپنی کمپنی والڈن انٹرنیشنل کے ذریعے چینی ہائی ٹیک اور چین کی پیپلز لبریشن آرمی سے منسلک کمپنیوں کے ساتھ 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔