صدر ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو خارج از امکان قراردیدیا

جمعہ 8 اگست 2025 17:50

صدر ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو خارج از امکان قراردیدیا
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کے تنازعے کے حل تک بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات کو خارج از امکان قراردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وائٹ ہائوس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیاکہ کیا بھارت پر 50فیصد ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعدوہ بھارت کے تجارتی مذاکرات کے آگے بڑھانے کی توقع رکھتے ہیں ۔

جس کا جواب امریکی صدرنے نفی میں دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ موجودہ حالات میں بھارت کے ساتھ تجارتی مذاکرات نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ جب تک ہم اسے حل نہیں کرتے، بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات آگے نہیں بڑھیں گے۔واضح رہے کہ وائٹ ہائوس نے بدھ کے روز ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے روس سے تیل درآمد کرنے پر بھارتی مصنوعات پر مزید 25فیصد ٹیرف عائد کیا تھاجس کے بعد بھارت پر عائد کیاگیا مجموعی امریکی ٹیرف 50فیصد ہو گیاہے ۔ امریکی حکام کے مطابق، ابتدائی25فیصد ٹیرف 7 اگست سے نافذ العمل ہوگیاہے جبکہ اضافی 25فیصد ٹیرف تین ہفتوں بعد نافذ العمل ہو گا ۔