جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کی مزید ہتھیار خریدنے کی تیاریاں

بھارتی حکومت نے 87 ہیوی ڈیوٹی مسلح ڈرونز اور 110 سے زائد براہموس سپر سونک کروز میزائلز خریدنے کی منظوری دے دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 9 اگست 2025 00:31

جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کی مزید ہتھیار خریدنے کی تیاریاں
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست2025ء) جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کی مزید ہتھیار خریدنے کی تیاریاں۔ تفصیلات کے مطابق مئی میں پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کھانے اور عالمی سطح پر بری طرح رسوا ہونے کے باوجود بھارت کی مودی سرکار کا جنگی جنون کم ہونے کا نام نہیں لے رہا۔ ماضی میں مودی سرکاری دعوے کرتی رہی کہ بھارت نے اگر رافیل طیارے حاصل کر لیے تو اسے شکست نہیں ہو سکے گی، تاہم پاکستان نے مئی میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران بھارت کے فرانسیسی ساختی رافیل جنگی طیاروں کو بھی مار گرا کر ناصرف مودی سرکار کا غرور خاک میں ملایا، ساتھ ساتھ مودی کے ہتھیاروں کی بنیاد پر خطے کا چوہدری بننے کا خواب بھی چکنا چور کر دیا۔

تاہم پاکستان کے ہاتھوں عبرت ناک شکست کے باوجود مودی سرکار ہتھیاروں کی دوڑ کو ختم کرنے کا نام نہیں لے رہی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بھارت کی شکست خوردہ مودی سرکار خطے کو ایک بار پھر جنگ میں دھکیلنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی وزارت دفاع نے 87 ہیوی ڈیوٹی مسلح ڈرونز اور 110 سے زائد براہموس سپر سونک کروز میزائلز کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔

بھارتی فوج کے لیے تھرمل امیجر پر مبنی ڈرائیور نائٹ سائٹ کی خریداری کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ بھارتی بحریہ کے لیے خود مختار سطحی جہاز، براہموس فائر کنٹرول سسٹم اور لانچر کی بھی منظوری دی گئی ہے، بھارتی فضائیہ کے لیے ماونٹین ریڈار کی خریداری اور اسپائڈر ہتھیار کے نظام کی اپگریڈیشن کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ بھارت نے ریموٹلی پیلٹڈ ایئرکرافٹ خریدنے کابھی فیصلہ کیا ہے۔ جنگی سازوسامان کی مجموعی طور پر مالیت 67ہزار کروڑ روپے بنتی ہے۔