100 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 15 اگست کوہوگی

جمعرات 7 اگست 2025 17:27

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگزکے زیر اہتمام 100 روپے مالیت کے سٹوڈنٹس ویلفیئر قومی انعامی بانڈزکی قرعہ اندازی 15 اگست بروز جمعہ کو صبح 9 بجے ہوگی جس کا پہلا انعام7 لاکھ روپے کا ایک،دوسرا انعام 2 لاکھ روپے کے 3 اور تیسرا انعام 1000 روپے مالیت کے1199 انعامات ہوں گے۔

(جاری ہے)

مرکز قومی بچت کے ترجمان کے مطابق اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان لاہور میں منعقد ہوگی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔