میانمار کے قائم مقام صدر 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

جمعرات 7 اگست 2025 17:56

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)میانمار کے قائم مقام صدر یو مائنٹ سوے 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ عرب ٹی وی کے مطابق میانمار کی نیشنل ڈیفنس اینڈ سکیورٹی کونسل (این ڈی ایس سی)نے تصدیق کی ہے کہ قائم مقام صدر یو مائنٹ سوے جمعرات کو 74 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

این ڈی ایس سی نے بتایا کہ قائم مقام صدر کی آخری رسومات سرکاری طور پر ادا کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :