سیالکوٹ،قتل کیس میں ملزم آصف سرفراز کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا

جمعرات 7 اگست 2025 21:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سیالکوٹ ندیم طاہر سید نے تھانہ سول لائن کے علاقے میں پیش آنے والے قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر ملزم آصف سرفراز کو عمر قید اور 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کی سزا سنائی ہے۔

(جاری ہے)

استغاثہ کے مطابق مورخہ 13 جنوری 2008 کو ملزم آصف سرفراز نے رقم کے لین دین کے تنازع پر میاں منصور کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ عدالت میں استغاثہ نے ٹھوس شواہد اور گواہان کی مدد سے اپنا مؤقف ثابت کیا۔مقدمہ کی پیروی سینئر قانون دان چوہدری پرویز احمد چیمہ ایڈووکیٹ اور ملک خاور محمود ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے کی۔