Sچناری، جہلم ویلی بھر میں پھیری پر پابندی،

3پولیس انٹری پوائنٹ چٹھیاں کارروائی،ضلع جہلم ویلی میں پھیری کی غرض سے آنے والے نصف درجن سے زائد غیر ریاستی افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ضلع بدر کردیا ٓعوام کا انتظامیہ اور پولیس کارروائی پر اظہار اطمینان،مزید کارروائیاں جاری رکھنے کا مطالبہ

جمعرات 7 اگست 2025 23:35

#چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2025ء) جہلم ویلی بھر میں پھیری پر پابندی،افسر مال ہٹیاں بالا عامر اعجاز عباسی،نائب تحصیلدار ہٹیاں بالا ایاز چغتائی کی معہ پولیس انٹری پوائنٹ چٹھیاں کارروائی،ضلع جہلم ویلی میں پھیری کی غرض سے آنے والے نصف درجن سے زائد غیر ریاستی افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ضلع بدر کردیا،عوام کا انتظامیہ اور پولیس کارروائی پر اظہار اطمینان،مزید کارروائیاں جاری رکھنے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جہلم ویلی بھر میں غیر ریاستی افراد کے پھیری کرنے پر پابندی کو یقینی بنانے کے لیے افسر مال عامر اعجاز عباسی،نائب تحصیلدار ایاز چغتائی نے معہ پولیس انٹری پوائنٹ چٹھیاں کارروائی کرتے ہوئے نصف درجن سے زائد جہلم ویلی کی حدود میں داخل ہونے والے غیر ریاستی افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ سے اتار کر ضلع بدر کرتے ہوئے وارننگ جاری کی کہ آئندہ جہلم ویلی کی حدود میں داخل ہونے کی صورت میں مقدمات کا اندراج،گرفتاریاں اور بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے،اس لیے پھیری والے سخت قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے آئندہ جہلم ویلی کی حدود میں داخل ہونے سے گریز کریں،عوام حلقوں نے انتظامیہ اور پولیس کی کارروائی کو سراہاتے ہوئے مزید کارروائیاں جاری رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔

۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :