چناری، جہلم ویلی کے علاقہ لمنیاں کے گردونواح میں چیتے بے قابو، ایک گائے سمیت پانچ مویشی ہلاک کردیے

×غریبوں کا لاکھوں روپے مالیت کا نقصان،محکمہ وائلڈ کارروائی کے بجائے مکمل طور پر خاموش تماشائی بن گیا،عوام سراپا احتجاج

جمعرات 7 اگست 2025 23:35

)چناری(آن لائن) جہلم ویلی کے علاقہ لمنیاں کے گردونواح میں چیتے بے قابو، ایک گائے سمیت پانچ مویشی ہلاک کردیے،غریبوں کا لاکھوں روپے مالیت کا نقصان،محکمہ وائلڈ کارروائی کے بجائے مکمل طور پر خاموش تماشائی بن گیا،عوام سراپا احتجاج،وزیر اعظم،وزیر وائلڈ لائف اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے جہلم ویلی بھر میں عوام کے جان و مال کو جنگلی جانوروں سے محفوظ بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لمنیاں کے گردونواح میں چیتوں کے متعدد حملوں میں چوہدری شوکت ولد جمال دین ساکن دودھ پورہ، بنٹگی ایک گائے،چوہدری فضل الرحمٰن ولدنیک محمد ساکن بانڈی گورسیاں کے دو بکری کے بچے،جہانگیر ولد میر محمد گورسی ساکن بانڈی گورسیاں کا ایک بکرا،لمنیاں،کھوڑیاں میں چیتے نے آبادی میں گھس کر یتیم،غریب بچے زین سرور ولد سرور حسین چک کا ہزاروں روپے مالیت کا بکرا مار ڈالا،علاقہ میں خوف وہراس،عوام گھروں کے اندر بند ہو کر رہ گئے،محکمہ وائلڈ لائف چیتوں کو آبادیوں سے دور بھگانے،پکڑنے کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے،چیتوں کے حملوں میں جانی و مالی نقصان کے باعث جہلم ویلی بھر کے عوام سراپا احتجاج ہیں،عوامی حلقوں نے وزیر اعظم،وزیر وائلڈ لائف اور چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے ہنگامی بنیادوں پر عوام کے جان و مال کو محفوظ بنانے کے لیے سخت احکامات دینے کا مطالبہ کیا ہے،یاد رہے کہ گذشتہ ایک ماہ کے دوران جہلم ویلی میں چیتوں کے حملوں میں ایک بچی جاں بحق ،ایک خاتون زخمی اور غریب لوگوں کے لاکھوں مالیت کے دو درجن کے قریب مویشی ہلاک ہو چکے ہیں،لیکن محکمہ وائلڈ لائف عوام کے جان و مال کے تحفظ کے بجائے مکمل طور پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ۔

۔۔