{ملک بھر میں 24 قیراط سونا 3 لاکھ 58 ہزار 400 روپے فی تولہ ہو گیا

ی* تیزابی چاندی فی تولہ 3 ہزار 972 روپے اور فی 10 گرام 3 ہزار 409 روپے پر فروخت ہو رہی ہے

جمعرات 7 اگست 2025 23:36

]لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 اگست2025ء)صرافہ بازار میں سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 07 اگست 2025ء کو 24 قیراط خالص سونا فی تولہ 3 لاکھ 58 ہزار 400 روپے جبکہ 10 گرام قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 300 روپے رہی۔

(جاری ہے)

22 قیراط سونا فی تولہ 3 لاکھ 28 ہزار 531 روپے اور 10 گرام قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 690 روپے ریکارڈ کی گئی۔ادھر چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا، تیزابی چاندی فی تولہ 3 ہزار 972 روپے اور فی 10 گرام 3 ہزار 409 روپے پر فروخت ہو رہی ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :