سعودی عرب کی شام کو 87 ہزار مختلف طبی خدمات فراہم ، مقصد ہنگامی طبی امداد، صحت کی بنیادی سہولیات کی بہتری اور کمزور طبقات کی ضروریات پوری کرنا ہے،حکام

جمعہ 8 اگست 2025 10:50

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) سعودی عرب نے شام کو 87 ہزار سے زائد مختلف طبی خدمات فراہم کی ہیں،یہ خدمات ایک منصوبے کے تحت فراہم کی گئیں جس کا مقصد ہنگامی طبی امداد، صحت کی بنیادی سہولیات کو بہتر بنانا اور کمزور طبقات کی ضروریات پوری کرنا ہے۔

(جاری ہے)

العربیہ اردو نے کنگ سلمان ریلیف اینڈ ہیومینیٹیرینز ایڈ سینٹر میں ہنگامی امداد کے ڈائریکٹر فہد العصیمی کے حوالے سے بتایا کہ یہ مرکز شام میں صحت کے شعبے اور غذائی تحفظ کے لیے بڑے منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینٹر کی امداد شام کے تمام علاقوں میں پہنچی ہے اور حال ہی میں سویدا گورنریٹ میں ہنگامی امداد فراہم کی گئی،20 سعودی امدادی ٹرک ضروری انسانی امدادی سامان لے کر سویدا گورنریٹ پہنچے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سنٹر یہ امداد شامی وزارت برائے ہنگامی حالات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے تعاون سے پہنچا رہا ہے ،یہ منصوبہ اس مسلسل امداد کا حصہ ہے جو سعودی عرب کنگ سلمان سنٹر کے ذریعے مختلف شعبوں میں فراہم کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :