چیئرمین ڈیپارٹمنٹل کمیٹی سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صوبائی وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول کے ساتھ آن لائن میٹنگ میں شرکت

جمعہ 8 اگست 2025 13:29

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایس سی سی آئی) کی سیلز ٹیکس/PRA کی ڈیپارٹمنٹل کمیٹی کے چیئرمین چوہدری احمد ذوالفقار حیات نے صوبائی وزیر برائے ایکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول مکیش کمار چاولہ کے ساتھ آن لائن میٹنگ میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

آن لائن میٹنگ کے دوران انہوں نے سیالکوٹ کی تاجر برادری کی آواز اٹھائی اور سندھ کی بندرگاہوں سے آنے والی ان کی درآمدی کنسائنمنٹس پر اسیس کے ذریعے عائد اضافی بوجھ کے بارے میں ان کے خدشات کو اجاگر کیا۔پراجیکٹ مینجر سیالکوٹ ٹینری زون محمد عاطف اور سمیت دیگر بزنس مین بھی اس آن لائن میٹنگ کے موقع پر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :