پاکستانی پرچم چینگدو، چین میں سربلند، پاکستانی کھلاڑی عالمی سطح پر نمائندگی کریں گے

جمعہ 8 اگست 2025 14:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)پاکستانی پرچم چینگدو، چین میں سربلند، پاکستانی کھلاڑی عالمی سطح پر نمائندگی کریں گے،پاکستانی اسکواش کے دو ستارے، ناصر اقبال اور نور زمان نے ورلڈ گیمز کے لیے کوالیفائی کر لیا،پاکستان نے اسکواش میں ایشین چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر ایک کوٹہ حاصل کیا،دوسرا کوٹہ ورلڈ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی پر حاصل ہوا،ناصر اقبال اور نور زمان ہیڈ کوچ فہیم گل کی قیادت میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔