حج 2026 کیلئے رجسٹریشن کرنے والوں سے درخواستیں جمع کرانے کا آج اخری دن

جمعہ 8 اگست 2025 22:29

حج 2026 کیلئے رجسٹریشن کرنے والوں سے درخواستیں جمع کرانے کا آج اخری ..
اسلام آ باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2025ء) حج2026کیلئے رجسٹریشن کرنے والوں سے درخواستیں جمع کرانے کا آج اخری دن،جمعہ کے روز تک مجموعی طور پر 54ہزار حج درخواستیں موصول ،11اگست سے حج درخواستوںکی وصولی دوبارہ شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور کو اگلے سال حج کے لیے اب تک 54ہزار حج درخواستیں موصول ہو چکی ہیں اور رجسٹرڈ افراد کی جانب سے حج درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری دن ہے 11اگست سے غیر رجسٹرڈ افراد سے حج درخواستیں وصول کی جائیں کے غیر رجسٹرڈ افراد سے حج درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 16اگست ہے حج درخواستیں 14 نامزد بینکوں اور ان لائن پورٹل کے ذریعے وصول کی جا رہی ہیں۔۔۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :